Ads

املوک ایسا پھل جسکے بے شمار فائدے

املوک ایک ایسا پھل ہے جو بالکل ٹماٹر کی طرح نظر آتا ہے، اس کے بہت سے نام ہیں، بہت لوگ اسے جاپانی ٹماٹر کہتے ہیں، کچھ اسے چینی ٹماٹر کا نام دیتے ہیں، انگریزی میں اسے persimmon کہا جاتا ہے جبکہ اردو میں اس کا نام املوک ہے۔آج کل اس پھل کا موسم ہے اور یہ ہر پھل بیچنے والے کے پاس موجود ہوگا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پھل کو ہر کوئی کھانا پسند نہیں کرتا، کچھ کو اس کا ذائقہ نہایت پسند ہوتا ہے، تاہم کچھ اس کی زیادہ مٹھاس پسند نہیں کرتے۔ لیکن قدرت کے اس خاص پھل کو ضائع نہ کریں، بلکہ اپنے ان پکوان کا حصہ بنائیں جس میں آپ کو مٹھاس شامل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ڈان کے مطابق اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ وہ چینی جو ہم عام طورجو ہم عام طور پر اپنے گھروں میں استعمال کررہے ہیں اس کے کئی نقصانات بھی ہیں، جبکہ املوک ایک ایسا پھل ہے جس کے فائدے ہی فائدہ ہیں۔اس مزیدار پھل میں گودا بھرا ہوتا ہے، لیکن یہاں آپ کو اسے کھانے کی نہایت دلچسپ ٹپ دی جارہی ہے، جسے آزما کر یقیناً آپ املوک شوق سے خریدنا شروع کردیں گے۔
ویسے املوک گودے سے بھرا پھل ہے اور اس کی مٹھاس بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اگر اس پھل کو تقریباً 8 گھنٹوں کے لیے فریزر میں جما دیں، تو اس کا گودا کسی میٹھی آئس کریم سے کم نہیں لگے گا۔اس جمے ہوئے پھل کو بیچ سے کاٹ کر چمچ سے اس کا گودا ایسے کھائیں جیسے کپ سے آئس کریم کھائی جاتی ہے، اب یہ آپ کی مرضی ہے کہ اس کے اوپر آپ جیلی ڈال لیں، یا ونیلا آئس کریم کے ساتھ اسے مزید لزیز بنادیں۔اس کے علاوہ کیا آپ جانتے ہیں کہ املوک کھانے کے بڑے فائدے بھی ہیں، اپنی صحت سے متعلق چند مسائل کے لیے جہاں آپ ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں، وہاں اس میٹھے پھل کے فوائد جان کر اس کا استعمال شروع کردیں، یقیناً کسی دوا کی
ضرورت نہیں پڑے گی۔
اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:املوک میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن بی6 کی مقدار بہت زیادہ ہے۔اس پھل میں اینٹی کینسر ایجنٹس موجود ہوتے ہیں، جو اس مرض سے محفوظ رکھنے کے ساتھ صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔اس میں فائبر موجود ہے جو نظام ہاضمہ کو بہتر رکھتا ہے۔پھل میں موجود وٹامن سی مناعی نظام کو تیز کرنے کے ساتھ بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔یہ پھل برین ٹیومر کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ہے۔پھل وٹامنز کی مدد سے جلد بوڑھا ہونے سے بھی بچاتا ہے
SHARE

Author

Hi, Its me Hafeez. A webdesigner, blogspot developer and UI/UX Designer. I am a certified Themeforest top Author and Front-End Developer. I'am business speaker, marketer, Blogger and Javascript Programmer.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...